English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھیل میں کیمیکل شامل ،سفید ہنس اچانک کالی ، تحقیقات شروع

share with us

لندن :22 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) برطانوی جھیل میں کیمیکل شامل ہونے کی وجہ سے سفید ہنس اچانک کالا ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنس کے کالے ہونے کا واقعہ برطانوی ریاست انگلینڈ کے ویسٹ بری شہر میں پیش آیا جہاں ولٹشائر نامی جھیل میں تیرتا خوبصورت سفید ہنس اچانک سیاہ فام ہوگیا۔

جانوروں کے حقوق و صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیم رائل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ جھیل نامعلوم مادہ شامل ہونے وجہ سے ہنس کی رنگت تبدیل ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہنس کو جھیل سے نکال کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے جہاں اسے نہلاکر صاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم مکمل طور پر سیاہی نکل نہیں سکی، ابھی مزید ہنس کو مزید صاف کیا جائے گا تب وہ شیلٹر ہوم میں ہی رہے گا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ جھیل میں کیمیکل کہاں سے آیا اور ساتھی ہی ادارے جھیل کو دوبارہ صاف کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں تاکہ ہنس واپس جھیل میں چھوڑا جائے اور دیگر جانوروں و پرندوں کی زندگی کو بھی محفوظ بنایا جائے۔

جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے نے عوام نے چندے کی اپیل کی تاکہ ڈشواشنگ کیمیکل خرید کر جھیل کو صاف کیا جاسکے، کیونکہ اگر یہ پانی صاف نہ ہوا تو ان پرندوں کی تعداد جو پانی میں بھی رہتے ہیں کم ہوجائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا