English   /   Kannada   /   Nawayathi

دی راک کی امریکی صدر بننے کی خواہش، انڈرٹیکر بھی میدان میں آگئے

share with us

نیویارک :22 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سابق لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے ریسلر و اداکار ڈوین جانسن سے متعلق کہا کہ ’ڈوین جانسن کی شخصیت بہت جازب نظر ہے اور وہ امریکیوں میں اتحاد پیدا کرسکتا ہے‘۔

ان خیالات کا اظہار امریکا کے سابق لیجنڈ ریسلر ڈی انڈرٹیکر نے دی راک (ڈوین جانسن) کے امریکی صدارت میں دلچسپی لینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ’اگر ڈوین جانسن میدان میں اترتے ہیں انہیں فیصلے پر بلکل بھی حیرانگی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں جذبہ ہے اور وہ لوگوں کو متحد کرسکتا ہے‘۔

انڈرٹیکر نے کہا کہ راک کی شخصیت میں جازبیت ہیں اور اس کا ہر کام خلوص دل سے ہوتا ہے، لہذا جسے لوگ تلاش کررہے ہیں وہ راک بن سکتا ہے جو امریکیوں میں اتحاد پیدا کرے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دی راک نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بننے کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ چاہنے والوں اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کروں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا