English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک حکومت نے ٹیوشن فیس میں کٹوتی کا لیا فیصلہ ، اسکولز انتظامیہ نے جتائی ناراضگی : فیصلہ کے خلاف 23 فروری کو بنگلورو میں ہوگا احتجاج

share with us

بنگلور22؍فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی حکومت کی جانب سے ٹیوشن فیس میں تیس فیصد کٹوتی کے فیصلہ کے بعد نجی اسکولوں کے اسوسی ایشنز کی جانب سے بنگلورو میں 23 فروری کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریاستی حکومت نے 29 جنوری کو نجی اسکولوں کے نام ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں صرف ستر فیصد ٹیوشن فیس وصول کرنے کی بات کہی گئی ہے، اسکولوں کی انتظامیہ نے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے غیر سائنسی فیصلہ قرار دیا ہے۔ 
کرناٹکا کے پرائمری اور سکنڈری مینجمنٹ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹریی ششی کمار نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج بنگلورو کے سری کرانتی ویرا سانگولیانا ریلوے اسٹیشن سے فریڈم پارک تک جائے گا جس میں اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور انتظامیہ کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔ اایک اندازہ کے مطابق اس میں پچیس ہزار افراد شرکت کریں گے۔
اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیس کٹوتی کے فیصلہ کی وجہ سے اسکولوں کی مالی حالت  خراب ہوگی اور اس کے برے نتائج اسکولوں پر پڑیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا