English   /   Kannada   /   Nawayathi

سداپور : اکیاون سالہ خاتون میں بندر بخار کی تصدیق، خاتون منیپال منتقل 

share with us

سداپور22؍فروری2021(فکروخبرنیوز) ضلع اتراکنڑا کے سداپور میں اکیاون سالہ خاتون میں بندر بخار پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاتون کو مزید علاج کے لیے منیپال لے جایا گیا ہے۔ 
افسران کے مطابق 14 فروری کو اسے پہلی مرتبہ بخار آیا اور اس کے بعد سے اس کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی جس کے بعد اسے منیپال کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں بندر بخار کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
یہ خبر پھیلتے ہی محکمہ صحت کے حکام نے متأثرہ علاقہ میں وکسینیشن کی بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ گذشتہ سال جون سے بندر بخار پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک کوئی معاملہ ریاست کے ملناڈ ضلع میں سامنے نہیں آیا تھا۔ 
ذرائع : نیوز کرناٹکا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا