English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا یہی ہے اچھے دن ! پٹرول کے بڑھتے داموں پر شہر میں لگے پوسٹرز

share with us

:22 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)شیوسینا نے ممبئی اور باندرا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر پوسٹر لگائے ہیں۔ممبئی میں پیٹرول پمپ پر شیوسینا کے پوسٹر میں سنہ 2015 اور 2020 کے گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ 'کیا یہی ہے اچھے دن'؟

پیٹرول پمپ پر شیوسینا کے پوسٹر میں سنہ 2015 میں پیٹرول کی قیمت 64.60 روپے بتائی گئی ہے، جب کہ 2021 میں یہ 96.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

بتادیں کہ ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمت 91 روپے لیٹر ہے وہیں ڈیزل کی قیمتوں کی تبدیلی کو بھی پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے۔سنہ 2015 میں جہاں ڈیزل 52.11 روپے لیٹر تھا، وہیں 2021 میں یہ 88.06 روپے میں ہے۔رسوئی گیس کے قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔2015 میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 572 روپے 50 پیسہ تھا۔اب بڑھ کر 791 روپے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 90.58 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 97 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں کے معاملے میں چار بڑے میٹرو شہروں میں ممبئی سب سے مہنگا ہے۔ مرکزی حکومت ان دنوں چاروں طرف سے گھری ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا