English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں تین گاڑیوں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا، 5 افراد ہلاک

share with us

کابل: 21 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت میں مختلف مقامات پر تین کاروں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں آج مختلف مقامات پر 3 دھماکے ہوئے اور حیران کن طور پر تینوں دھماکوں میں  کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا۔ تینوں کار میں شہری سوار تھے جب کہ ایک کار میں خاتون سمیت بچے بھی موجود تھے۔

پہلا دھماکا دارالامن روڈ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت نازک ہے جب کہ دوسرا دھماکا کارتہ پروان میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

اسی طرح تیسرے دھماکے میں بھی ایک کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کارروائیوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں واقعات میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جب کہ رواں برس جنوری سے تاحال اب تک صرف کابل میں 39 بارودی دھماکے اور 8 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں 51 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا