English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر آج بے موسم بارش، فصلوں کو بھاری نقصانات کے امکانات

share with us

بھٹکل21؍فروری2021(فکروخبرنیوز)  بھٹکل سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر آج بے موسم بارش ہوئی جس سے لوگوں میں حیرانی دیکھی گئی۔ فروری کے مہینے میں سردی کا موسم ختم ہوتا ہے اس وقت بارش کا ہونا کسی خطرہ سے کم نہیں ہے۔ اس بے موسم کی بارش سے جس طرح فصلوں کو متأثر کردیا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ 
ایک رپورٹ کے مطابق ساحلی کرناٹک کے سترہ اضلاع حیں فروری میں غیر موسمی بارش کی اطلاع ہے جس سے کسانوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں۔
کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) کے مطابق بارش کا امکان اگلے 49 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ ہفتے کے روز بیشتر اضلاع میں ابر آلود موسم رہا۔
کوڈاگو، چتردرگا، چکنگلور ہاسن اور چامراج نگر میں بھی طوفانی بارش کی اطلاع ہے جس سے آم اور کافی کے پھولوں کو نقصان پہنچا۔ 
سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں جنوبی کنیرا، اترکنڑا، اڈوپی، چترادرگا، رام نگر اور بنگلورو شامل ہیں۔
بیشتر علاقوں سے موسلا دھار بارش کی اطلاع کے بعد جمعہ کی رات بنگلورو میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا