English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایرپورٹ پر انیس لاکھ سے زائد کا سونا ضبط 

share with us

منگلرو20؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز)  منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم افسران کی جانب سے غیر قانونی طورپر سونا لے جارہے  مسافر کو روک کر اس کے پاس موجود سونا ضبط کرلیا ہے۔ مسافر نے سونااسمگل کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا، اس نے ویکم کلینرکھلونے کی شکل کی ٹرولی میں سونا چھپایا تھا۔ 
گرفتارمسافر کی شناخت شیخ حنیفہ (26) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایرانڈیا فلائٹ IX 1814 کے ذریعہ دبئی سے منگلور پہنچی تھی۔ کسٹم افسران کی جانب سے کی گئی تفتیش کے بعد اس کی مزید تلاشی لی گئی جس کے بعد اس کے پاس سے 402 گرام سونا جس کی مالیت انیس لاکھ اکیس ہزار چار سو ساٹھ روپئے بتائی جارئی ہے ضبط کرلیا ہے۔ 
کسٹم افسران کی جان سے کی گئی کارروائی میں ڈاکٹر کپل گیڈ آئی آر ایس، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران افسران میں ناگیش کمار سپرنڈنٹ، بھومکر سپرنڈنٹ اور وراگ شکلا سپرنڈنٹ اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا