English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مشہور عالم دین مولانا حافظ محمد الیاس صاحب ندوی کے اعزاز میں تینگن گنڈی میں منعقد ہوا پروگرام

share with us

بھٹکل 19 فروری 2021(فکرو خبر نیوز) حفظ قرآن کی نعمت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہوسکتی اور انسان جب حفظ قرآن بننے کا اردہ کرلے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی مدد ہوتی ہے اس کا تصور نہیں ہوسکتا۔ آج سے ہم سب طئے کرلیں کہ صرف مدرسہ کے طلباء نہیں بلکہ اسکول اور کالج میں پڑھنے والے بھی حافظ قرآن بننے کے لئے آگے بڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار بانی و جنرل سیکریٹری مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے کیا۔ مولانا موصوف مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کی جانب سے مولانا موصوف کے حافظ قرآن بننے کی مناسبت سے جامع مسجد تینگن گنڈی میں منعقدہ تہنیتی اجلاس سے مخاطب تھے۔ مولانا نے کہا کہ آج اس اعزاز پر مجھے اس طور پر شرمندگی ہورہی کہ اپنے بڑوں کے سامنے میری تہنیت ہورہی ہے لیکن۔ یہ یاد رکھیں کہ یہ تہنیت قرآن مجید کی نسبت پر ہورہی ہے۔
مولانا نے اس مدرسہ سے اپنے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندوی اور جامعہ کے بعد اگر کسی مدرسہ سے میرا تعلق ہے تو وہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی سے ہے۔ جب بھی دعا کے لئے ہاتھ اٹھتے تو مدرسہ کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ مولانا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بچیوں میں حفظ قرآن کا شوق پیدا کرنے میں اس مدرسہ کی بڑی خدمات ہے اور اس میں جناب حافظ عبد القادر صاحب ڈانگی کا بڑا اہم رول ہے۔ مولانا علی میاں رحمۃ اللہ علیہ  بھٹکل اور اس کے اطراف کے مدارسِ میں جامعہ کے بعد اگر کسی مدرسہ میں آئے ہیں تو وہ یہی مدرسہ ہے۔ مولانا نے مزید اس مدرسہ کی خدمت کرنے اور اسے ہر طرح سے ترقی دلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
سابق صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی نے کہا کہ ہر طرف یہی آواز لگائی جائے کہ ہر آپ اپنے بچوں کو جو بھی تعلیم دلوائیں لیکن انہیں حافظ قرآن ضرور بنائیں۔ مولانا نے کہا تینگن گنڈی والے اس حیثیت سے مشہور تھے کہ یہاں کے حفاظ کو بھٹکل کی مساجد میں تراویح پڑھانے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں اتنے حافظ قرآن بنیں کہ یہاں سے حفاظ دنیا کے کونوں میں جائیں اور قرآن کا فیض کا عام کریں۔
اس موقع پر مولانا فاروق صاحب قاضی ندوی اور مولانا محمد انصار خطیب ندوی بھی اپنی مفید باتوں کا اظہار کیا۔
مدرسہ کی جانب سے مولانا حافظ محمد الیاس صاحب ندوی کی خدمت میں ناظم مدرسہ محترم حافظ عبد القادر صاحب نے  مومنٹو پیش کیا گیا جسے  اور مجلس علماء تینگن گنڈی اور یہاں کے جملہ اسپورٹس سینٹروں نے بھی مولانا کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔
مہتمم مدرسہ مولانا سعود صاحب ندوی نے مہمانوں کا تعارف اور استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے انجام دیئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا