English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا بغیر کپتان کے مسلح کشتی چل سکتی ہے ! ایک بڑا کارنامہ

share with us

13 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ترکی کا دفاعی صنعت میں نیا کارنامہ، بغیر کپتان کے مسلح کشتی تیار کر لی۔

حیرت انگیز صلاحیتوں کی حامل اس مسلح بوٹ کو ادلاق کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت سمندر میں اپنے سفر کا ‏آغاز کر چکی ہے۔

اس بوٹ کو موبائل کے ذریعے ہیڈکوارٹر کمانڈ سینٹر یا فلوٹنگ پلیٹ فارم سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ‏رینج 400 کلومیٹر ہے اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ چلتی ہے۔

مسلح بوٹ دن اور رات وژن کی اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ کیموفلاج کرنے بھی صلاحیت رکھتی ہے۔جس کا مشن ‏نگرانی، انٹیلی جنس، فوج کا تحفظ اور اسٹریجیٹک سہولتوں کی حفاظت کرنا ہے۔

اس بوٹ کی تیاری میں کئی سال گزر لگے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس مسلح بوٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا ‏ہے جو اپنے مشن میں مصروف ہے۔

ترکی نے دفاعی صنعت میں حیرت انگیز ترقی کرتے ہوئے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ خود ترک صدر طیب ‏اردوان نے ڈرونز اور میزائل سمیت طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی لی ہے۔

Türkiye'nin ilk silahlı deniz aracı ULAQ, Mavi Vatan ile buluştu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا