English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کو ایک بار پھر ڈرونز طیاروں سے دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی

share with us

ریاض10 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) گزشتہ دو سالوں کے دوران سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے بارود لدے ڈرونز اور میزائل حملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ تقریباً ہر ایک دو روز کے بعد سعودی عرب کی شہری و سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آج صبح بھی سعودی سرزمین کو ڈرونز سے حملہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم مستعد سعودی فضائیہ نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
یمن میں قیام امن کے لیے تشکیل دیئے گئے فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایاہے کہ سعودی افواج نے حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز مار کر تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح بُدھ کو حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودیہ کے 
تاہم سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں تباہ کر ڈالا۔

واضح رہے کہ اب سے چند روز قبل ریاض شہر کو خطرناک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیاتھا، جس دوران ایک خوفناک دھماکہ ہوا اور آس پاس کے علاقے لرز اُٹھے تھے۔ میڈیا کے مطابق ریاض کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے لیے یہ میزائل داغا گیا تھا، تاہم مستعد سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر ڈالا، جس سے تباہی کی نوبت نہیں آئی۔
سعودی عرب کو گزشتہ کئی سال کے دوران یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے کئی بار ڈرونز اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ سال سعودی آرامکو کی اہم ترین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس سے کئی کنوؤں میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ایک درجن کے قریب ان میزائلوں کے نتیجے میں آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں دُنیا بھر کو تیل کی سپلائی بھی متاثر ہوئی تھی اور سعودی معیشت کو بھی بڑا نقصان اُٹھانا پڑا تھا۔

 

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا