English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اٹھا

share with us

کابل:10 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) افغان دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں تین دھماکے ہوئے جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیس چیف سمیت دو گارڈز ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

کابل میں آج پولیس چیف کی گاڑی پر حملے سمیت دو دھماکے اور بھی ہوئے ہیں دونوں حملوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم یہ حملے ناکام رہے اور 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

دھماکوں میں زخمی ہونے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ تین ماہ سے میزائل اور خودکش حملوں میں سیکیورٹی اور حکومتی حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کابل یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 50 طلبا ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ افغان عمل میں پیش رفت کے باوجود افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال دسمبر میں کابل میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا