English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی چاند پر قدم کب رکھے گا؟ صدر اردوان نے اعلان کردیا

share with us

10 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی 2023 میں چاند قدم رکھے گا۔

ترک صدر نے قومی خلائی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے چاند پر قدم رکھنے کو پہلا ہدف قرار دے دیا۔ خلائی ‏پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سن 2023 میں ترکی چاند پر قدم رکھ دے ‏گا۔

طیب اردوان نے کہا کہ 2023 کے اواخر تک پوری دنیا ترکی کے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ہائی برڈ راکٹ ‏کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کرنا ہے اور اس ‏حوالے سے ترک شہری کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

طیب اردوان نے واضح کیا کہ یہ سفر محض سیاحتی مقصد کے لیے نہیں ہو گا بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ‏سائنسی راہ ہموار کرنا ہے۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا