English   /   Kannada   /   Nawayathi

دُنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سرخ رنگ میں کیوں رنگی گئی ہے؟

share with us

دُبئی09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) متحدہ عرب امارات خلائی تحقیق کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ آج امارتی سپیس کرافٹ ’ہوپ پراب‘ مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ اگر چہ مدار میں داخلے کا مرحلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے، اور اس کی کامیابی کے امکانات 50 فیصد ہوتے ہیں، تاہم اماراتی حکام انتہائی پُراُمید ہیں کہ ہوپ پراب کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔
اگر ایسا ہو گیا تو اسلامی دُنیا میں تسخیر کائنات کے حوالے سے یہ اہم کامیابی اُمت مُسلمہ کے لیے بڑی خوشی کا باعث بنے گی۔ دُبئی میں واقع دُنیا کی سب سے بڑی عمارت بُرج خلیفہ کو سُرخ رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر اماراتی ریاستوں کے اہم مقامات بھی اس وقت سرخ روشنی سے جگمگا رہی ہیں۔
بہت سارے لوگ گزشتہ رات بُرج خلیفہ کو سرخ روشنیوں میں نہاتے دیکھ کر حیران ہو گئے کیونکہ ان میں سے بہت سارے افراد کو اس کا علم نہیں ہے کہ مریخ کے سُرخ رنگ کی مناسبت سے ہی بُرج خلیفہ کو سرخ رنگ میں ڈھال دیا گیا ہے۔

امارات کی جانب سے ہوپ پروب کو مشن مریخ کے لیے 15 جولائی کو روانہ کیا جانا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث اس کی لانچنگ کچھ روز کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ بالآخر اسے گزشتہ سال روانہ کر دیا گیا۔ مریخ پر بھیجنے کے اس مشن پر 200 امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ جبکہ سفر کا دورانیہ 200 دن پر محیط ہوگا۔ جس دوران اماراتی سپیس کرافٹ 50 کروڑ کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرے گا۔
اگر ہوپ پراب مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا تو یہ کامیابی حاصل کرنے والا متحدہ عرب امارات پانچواں ملک ہو گا۔ ہوپ پراب کا وزن 1.3 ٹن ہے جسے جاپان کے ایک خلائی اسٹیشن تانیگاشیما سے ایک ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔ہوپ پراب مشن کی سائنسی ٹیم کی سربراہ ایک خاتون سارہ العامری ہیں جو یو اے ای کی وزیرِ برائے سائنسی ترقی بھی ہیں۔

 

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا