English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں موبائل فون نے دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ‌دیا

share with us

ریاض:09 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی عرب میں موبائل فون نے شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں شریک ایک خاتون کو اس وقت اپنے شوہر کی دوسری شادی کا علم ہوا جب ان کی سہیلی نے ان کو اپنی بہن کی شادی کی تصاویر دکھائیں۔

شادی کی ایک تقریب میں مذکورہ خاتون نے شرکت کی جس میں ان کی ایک دوست سے ملاقات ہوگئی، باتوں کے دوران دوست نے بتایا کہ ان کی بہن کی بھی پانچ ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے۔

خاتون کی دوست نے موبائل فون پر بہن کی شادی کی تصویریں دکھانا شروع کیں تو خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ دلہا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا ہی شوہر ہے۔

بعدازاں گھر آکر انہوں نے اپنے شوہر سے حقیقت معلوم کی تو انہیں اقرار کرنا پڑا کہ واقعی انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

شوہر کی جانب سے بیوی کو منانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور خاتون نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا