English   /   Kannada   /   Nawayathi

 بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب سی اے زاہد صاحب کے انتقال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد ، جانیے علماء اور عمائدین نے ان کے تعلق سے کیا کہا؟

share with us

بھٹکل27؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز)  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر ، سادگی کے پیکر اور قوم وملت کے ہمدرد جناب سی اے زاہد صاحب کے انتقال پرملال پر خلیج کونسل کی جانب سے تعزیتی نشست رابطہ ہال میں آج بعد عصر منعقد کی گئی جس میں علماء اور عمائدین نے مرحوم کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں قوم وملت کا خادم قرار دیا۔
مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ مرحوم ایک باصلاحیت شخصیت تھی۔ ادب سے انہیں خاصا لگاؤتھا اور قوم وملت کا جذبہ رکھنے والے تھے۔ ان کے مقام ومرتبہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں مسلم خلیج کونسل کے صدر کے عہدے پر فائز کیا گیاتھا۔ مرحوم علماء سے دلی محبت کیا کرتے تھے۔ جب بھی بھٹکل تشریف لاتے جامعہ اسلامیہ میں اپنی حاضری دیتے اور سابق مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے مختلف موضوعات پر گھنٹوں گفتگو فرماتے۔
بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے انہیں علم دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کی وجہ سے قوم کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ بڑے صابر متواضع انسان تھے۔ غصہ سے بالکل احتراز کیا کرتے تھے۔ ادب سے ان کا اس قدر لگاؤ تھا کہ ان کی تحریریں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ایک عصری تعلیمی ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والا اتنی اچھی اردو میں اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرسکتا ہے۔ مولانا نے ان کے انتقال کو ایک خلا قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تعزیتی جلسہ کے انعقاد کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ 
نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے کہا کہ مرحوم زاہد صاحب سادگی اور ملنساری کے مالک تھے اور اقبالیات سے انہیں حددرجہ لگاؤ تھا۔ انسانیت کے لیے ان کی خدمات ہمارے سامنے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا  اور یہ بات انسان کو یاد رکھنی چاہیے کہ خدمت سے اسے دوام حاصل ہوتا ہے۔ ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی ان کے تذکرے باقی رہتے ہیں اور لوگ ان کی خوبیوں کا تذکرہ کے رشک کرنے لگتے ہیں۔ 
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق صاحب شاہ بندری نے ان کے ساتھ بیتے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ان کی بڑی قربت رہی۔  دنیا کے کئی ممالک کا سفر کرنے کے باوجود ان کی سادگی کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ وہ جدہ جماعت کے فعال ممبر اور اس کے سرپرست بھی رہے۔ 
جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ رکن الدین ندوی نے کہا کہ ان کی شخصیت صاحبِ وجاہت شخصیت تھی۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند اور زندگی بھر وہ خود نہ صرف اتحاد سے جڑے رہے بلکہ اس کے وہ داعی بھی رہے۔ مولانا نے ان کی ایک اور خوبی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہہ دین کے راستوں پر وہ ہمیشہ خرچ کرنے والے تھے۔ جب بھی اس طرح کا کوئی موقع ملتا تو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔ 
تنظیم کے جنرل سکریٹری نے بھی ان کے اوصاف پیش کرتے ہوئے تعزیتی قرارداد پیش کی۔ اسی طرح مولانا تنویر صاحب جوشیدی ندوی نے جدہ جماعت کی جانب سے موصولہ تعزیتی قرارداد پیش کی۔ 
جلسہ کی صدارت کررہے جناب صادق صاحب پلورنے کہا کہ وہ جہاں بھی رہے جماعتی زندگی سے وابستہ رہا۔ ممبئی میں ان کے قیام کے دوران جناب حافظکا صاحب کے ساتھ بھی انہیں رہنے کا موقع ملا اور ان کے تجربات سے انہوں نے زندگی بھر فائدہ اٹھایا ۔ اس کے بعد وہ سعودیہ کے مختلف شہروں میں مقیم رہے ۔ نائجیریا میں بھی ان کا قیام رہا اور عمر کے آخرکے چند سال دبئی میں گذارے لیکن وہ ہر جگہ جماعت سے وابستہ رہے اور ان سے اپنے دلی تعلقات کا ثبوت بھی پیش کیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا