English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹریکٹر پریڈ : کسانوں کی دھر پکڑ شروع ، راکیش ٹکیت ،یوگیندو یادو سمیت کئی کسان رہنماوں پر ایف آئی آر

share with us

نئی دہلی:27 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راکیش ٹکیت (بی کے یو)، وجیندر سنگھ ورک، وی ایم سنگھ، جگتار سنگھ باجوا، رشی پال سنگھ، ہرپال سنگھ، ونود کمار اور یوگیندر یادو سمیت متعدد کسان لیڈروں کا نام دارالحکومت میں یوم جمہوریہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے حوالے سے جاری کردہ این او سی کی خلاف ورزی پر درشن پال، راجندر سنگھ، بلبیر سنگھ راجیوال، بوٹا سنگھ برج گل اور جوگیندر سنگھ سمیت متعدد دوسرے کسان رہنماؤں کا نام بھی لیا ہے۔

ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ہیں، جن میں دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 147 (فسادات) اور 353 (سرکاری ملازم کو اپنے فرائض سے روکنے کے لیے حملہ) شامل ہیں۔

وہیں اطلاعات کے مطابق پولیس نے تشدد کے سلسلے میں 200 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوراج ابھیان کے رہنما یوگیندر یادو نے کہا ’’میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ میں نے ایف آئی آر نہیں پڑھی۔ میں یہ صرف آپ سے سن رہا ہوں۔ میں ایف آئی آر پڑھنے کے بعد ہی تبصرہ کرسکتا ہوں۔‘‘

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران یوم جمہوریہ پر ہونے والے تشدد کے بارے میں یوگیندر یادو نے کہا کہ ’’یہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا