English   /   Kannada   /   Nawayathi

پریڈ میں تشدد سے بی جے پی رہنماوں کو بھی ملا کسانوں پر کیچڑ اچھالنے کا موقع ،جانیں کس نے کیا کہا

share with us

کسان تنظیموں نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خود کو اس سے الگ کر لیا ہے اور کئی کسان لیڈروں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ کسانوں کی ریلی پرامن نکلنے والی تھی، لیکن سیاسی پارٹیوں سے جڑے کچھ لوگوں نے حالات کو خراب کیا۔ اس درمیان بی جے پی وزراء اور لیڈروں کو کسانوں کے خلاف آواز اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے تو ایک ٹوئٹ میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ’’جنھیں اتنے دنوں تک اَن داتا سمجھا، آج انتہا پسند نکلے۔‘‘

بی جے پی رہنما کپل مشرا نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے ہی کسانوں کو دہلی میں بیٹھایا ہے اور ابھی وہ غائب ہیں۔

کپل مشرا نے نے کہا کہ ' ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد کرنے والے کسانوں پر سخت کارروائی ہونی چاہیے نیز ان کے رہنما راکیش ٹکیت اور یوگیندر یادو پر این ایس اے لگا کر انہیں جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

 

دراصل کسان پریڈ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات سامنے آئے اور دہلی پولس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کم و بیش 86 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور 50 سے زائد پولس اہلکاروں کو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ تشدد کے واقعات کی کانگریس، این سی پی، شیو سینا سمیت سبھی پارٹیوں نے مذمت کی ہے اور کسان لیڈروں نے بھی اسے کسان تحریک کے لیے نقصان دہ ٹھہرایا ہے۔ خصوصی طور پر لال قلع احاطہ میں داخل ہو کر جس طرح سے کچھ لوگوں نے پرچم کشائی کی، اس کی ہر طرف مذمت ہو رہی ہے۔ اس موقع کا ایک ویڈیو سمبت پاترا نے ٹوئٹ کیا ہے اور کسان تحریک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا ہے کہ ’دُکھد‘، یعنی افسوسناک۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان ترنگا جھنڈا کو پھینک دیتا ہے اور اس کی جگہ پر دوسرا جھنڈا پول (بانس) میں پھنسا کر لہرا دیتا ہے۔

دراصل جب نوجوان پول پر چڑھتا ہے تو نیچے سے ایک شخص اسے ترنگا جھنڈا بڑھاتا ہے، جسے وہ لے کر دور پھینک دیتا ہے اور ایک دوسرا جھنڈا لے کر اوپر کی طرف چڑھتا ہے۔ سمبت پاترا نے اس عمل پر ناراضگی ظاہر کی اور اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’جن کو ہم اتنے دنوں تک اَن داتا کہہ رہے تھے۔ وہ آج انتہا پسند ثابت ہوئے۔ اَن داتاؤں کو بدنام نہ کرو۔ انتہاپسندوں کو انتہا پسند ہی بلاؤ۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا