English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان تحریک میں پڑی پھوٹ ، دو کسان تنظٰیمیں ہوئی تحریک سے علیحدہ ، ٹکیت پر لگائے الزامات

share with us

:27 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کسان لیڈر وی ایم سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم کسانوں کی تحریک سے علیحدہ ہو رہی ہے۔ وی ایم سنگھ کی تنظیم کا نام راشٹریہ کسان مزدور سنگھ‘ ہے۔ وی ایم سنگھ نے کہا کہ اس طرح سے تحریک چلانا قابل قبول نہیں ہے۔ ہم یہاں کسانوں کو شہید کرانے کا پٹوانے کے لئے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت پر بھی الزام عائد کیا۔

وی ایم سنگھ نے کہا، ’’راکیش ٹکیت حکومت کے ساتھ میٹنگھ میں گئے، انہوں نے یوپی کے گنا کسانوں کی بات ایک بار بھی اٹھائی کیا؟ انہوں نے دھان پر کوئی بات کی کیا؟ انہوں نے کس چیز کی بات کی۔ ہم یہاں صرف حمایت کرتے رہیں اور وہاں پر کوئی لیڈر بنتا رہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔‘‘

آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈنیشن کمیٹی کے لیڈر وی ایم سنگھ کے بعد بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے سربراہ ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے بھی کسان تحریک سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹھاکر بانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ’’میں کل کے واقعہ سے اتنا غمزدہ ہوں کہ اس وقت میں چیلا بارڈر سے اعلان کرتا ہوں کہ گزشتہ 58 دنوں سے بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کا جو دھرنا چل رہا تھا، اسے ختم کرتا ہوں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا