English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹریکٹر ریلی میں تشدد میں ۳۰۰ سے زائد پولس زخمی ، کئی ایف آئی آر درج

share with us

:27 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر دہلی میں تشدد اور لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل نے لال قلعہ پہنچ کر یہاں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ میں گزشتہ روز کے واقعہ پر اجلاس جاری ہے۔ سی آر پی ایف ڈی جی بدھ کی صبح وزارت داخلہ پہنچے جہاں وہ داخلہ سکریٹری اجے بھلا کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ہوئے تشدد پر دہلی پولیس لگاتار کارروائی کر رہی ہے اور ایف آئی آر درج کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوپہر ڈھائی بجے دہلی پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرس کر کے مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کل ہوئے تشدد میں 300 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے کسانوں کے خلاف دیگر تھانہ میں 22 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے اعلی افسر نے بتایا کہ ٹریکٹر ریلی میں تشدد کے تعلق سے پانڈو نگر، غازی پور، سیماپوری، کوتوالی، اتم نگر، نظف گڑھ اور بابا ہری داس تھانہ میں کسانوں کے خلاف 22 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور پولیس پر حملے کرنا جیسی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کسانوں کی جانب سے منگل کو دہلی کے دیگر علاقوں میں 88 بیریکیڈ، چار کرین، آٹھ ڈی ٹی سی بس اور 17 نجی گاڑیاں توڑی گئیں۔ دوارکہ ضلع میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دہلی پولیس نے کہا کہ 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تصادم کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے، جس سے ملزمین کی شناخت کی جا سکے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا