English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور کے جواں سال عالم دین مولوی مفتی عدنان ندوی سڑک حادثہ میں انتقال کر گئے

share with us

27جنوری2021(فکروخبرنیوز)انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ اورمدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور کے استاذ، نوجوان عالم دین مولوی مفتی عدنان ندوی سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فکروخبر کو ملی تفصیلات کے مطابق  مولوی عدنان ندوی 26 جنوری بعد نماز ظہر مرڈیشور سے میسور کے لئے نکلے تھے ،عصر کی نماز انہوں نے بھٹکل کی مسجد خالد بن ولید میں اداکی تھی۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ اپنے پڑوسی کی شادی میں شرکت کے لئے انہیں میسور جانا تھا لیکن ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سےوہ اپنی بائک پر ہی سوار ہو کر نکل پڑے ، 
رات  قریب ۲ سے ۳ بجے کے درمیان ہی کسی سواری سے ٹکرانے کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا ان کی بائک ناگ منڈل نامی علاقہ میں  پائی گئی ہے ، مانا یہ جا رہا ہےکہ نامعلوم تیز رفتار سواری ان کی بائک کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی۔ 
مولوی مفتی عدنان ندوی نے 1436 مطابق 2016  کو جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے فراغت حاصل کی تھی ،موصوف خوش اخلاق، نرم طبیعت نوجوان تھے ،مرڈیشور کے ایک فعال عالم دین تھے، مدرسہ تنویر الاسلام میں مدرس تھے اور مسجد محی الدین میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے ساتھ ہی مجلس تحقیقات مرڈیشور کے محاسب تھے ، پیام انسانیت حلقہ مرڈیشور کے فعال رکن تھے ھفتہ واری درس قرآن کی ذمہ داری کے ساتھ تبلیغی سرگرمیوں میں بھی مصروف رہتے تھے ، ان کی وفات پرعلاقہ والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
فکروخبر بھٹکل اس موقع پر دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان خصوصاً ان کے والد محترم مولانا مبین صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا