English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں منعقد کی گئی یومِ جمہوریہ کی تقریب ، دستورِ ہند کا اہم حق اپنے دین پر عمل اور اس کی دعوت کی آْزادی ہے : مہتمم جامعہ

share with us

بھٹکل 26؍جنوری2021(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آج یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے  ایک تقریب منعقد کی گئی۔ رکنِ شوریٰ جناب عبدالحمید صاحب نے پرچم کشائی کی ۔ 
اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مختصرا تاریخ پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ دستور ہند کا پہلا حق اپنی آزادی اور اپنے دین پر عمل، ترویج و دعوت کی آزادی ہے، یہ بھی فرمایا کہ باطل پرست طاقتیں ہندوستان کی سالمیت کو توڑنے پر آمادہ ہیں، ہمارا حق بنتا ہے کہ ایسی فاسد طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑیں اور ملک کی ترقی کے لیے راہیں ہموار کریں۔ نیز اس بات پر توجہ دلائی کہ ہمیں آپسی محبت قائم رکھتے ہوئے اور اپنے حقوق کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے دین کے پیغام کو عالم انسانیت تک پہنچانے کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد استاد محترم مولانا عبدالرشید صاحب راجستھانی ندوی نے فرمایا کہ جمہوریت کی اصل امن و امان کی زندگی ہے، نیز ترنگے کے رنگوں کی وضاحت کرتے ہوئے آپسی بھائی چارہ و محبت کا پیغام دیا۔
چنئی سے تشریف لائے مہمان جناب عبدالقادر کمال صاحب نے انگریزی زبان میں مسلمانوں کی قربانی اور دستور ہند کے تعلق سے اپنے احساسات کا اظہار کیا اور آج کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہدیہ تبریک پیش کیا۔
صدر جامعہ مولانا مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نے صدارتی خطاب میں اسلام کو سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جمہوریت کا قتل کرنے والا دستور تھوپنے کی کوشش جاری ہے ہمیں مل کر اس کا دفاع کرنا ہے، اس بات کا یقین دلایا کہ اس ملک کی بقا و ترقی کے لیے ہر طرح کی قربانی کے لیے ہم تیار ہیں۔
صدارتی خطاب کے بعد دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی ۔ 

بشکریہ : علاقات عامہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا