English   /   Kannada   /   Nawayathi

اماراتی حکام نے ایک اور ایمان پرور خبر سُنا دی

share with us

راس الخیمہ 25 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اسلام دُنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔اس کا آفاقی پیغام اور حق پر مبنی تعلیمات گلوبلائزیشن کے دور میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یورپ اور امریکا میں بھی اسلاموفوبیا کے باوجود ہر سال ہزاروں غیر مسلم اسلام کے نور سے مالامال ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 50 لاکھ کے لگ بھگ غیر مسلم موجود ہیں، جن میں اسلام کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اسلام کی شاندار تعلیمات کا اثر ہزاروں غیر مسلموں پر ہو چکا ہے۔ اس کی ایک وجہ اماراتی حکومت کی جانب سے غیر مسلموں سے برابری کا سلوک اور مہمان نواز رویہ ہے۔ جس ان افراد کو اسلام کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ سال دُبئی میں 3200 سے زائد افراد دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
اب اماراتی حکام نے ایک اور ایمان پرور خبر سُنا دی ہے۔
اماراتی ریاست راس الخیمہ میں متعدد افراد نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ راس الخیمہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران راس الخیمہ کی جیل میں بند 27 قیدیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے جن کا تعلق یورپی، افریقی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ جیل حکام کے مطابق قید کے دوران ان افراد کو اسلام کے مطالعے اور اس کے عقائد جاننے کا موقع ملا۔ جس کے بعد ان کے سینے ایمان کی روشنی سے منور ہو گئے توانہوں نے اسلام کے دائرے میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے ایک قیدی کا کہنا تھا ”ہم نے امارات میں رہ کر مسلمانوں کا حُسنِ سلوک دیکھا۔ جیل حکام کا بھی ہمارے ساتھ برتاؤ بہت اچھا تھا۔ اس کے علاوہ مذہب اسلام کے حوالے سے کئی کورسز میں شرکت کرنے کے بعد ہمارے دلوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اسلام قبول کر لینا چاہیے۔“ جیل حکام کے مطابق راس الخیمہ کی جیل دراصل ایک اصلاح خانہ ہے۔
یہاں تمام مذاہب اور ممالک کے قیدی ہیں، جن سے یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ ہماریہان قیدیوں کو رہائی کے بعد ایک باعزت زندگی گزارنے اور روزگار کمانے کے لیے مختلف ہُنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔ قیدیوں کی روحانی اور ذہنی اصلاح کے لیے انہیں حفظ قرآن کے کورس بھی کرائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کارپینٹری، پینٹنگ، سلائی اور دیگر ہُنر بھی سکھائے جا رہے ہیں۔
تاکہ وہ جیل سے نکلنے کے بعد اپنے ہُنر کی مدد سے اپنا کام شروع کر سکیں یا انہیں ملازمت ملنے میں آسانی رہے۔ ان پڑھ قیدیوں کو سکول کی تعلیم دی جا رہی ہے اور کتب بینی کے لیے یہاں پر لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے۔ ان سب اقدامات کا مقصد قیدیوں کو خود اعتمادی دینا ہے تاکہ وہ بعد کی زندگی میں خود کو سماج کے لیے مفید فرد ثابت کر سکیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ دُبئی میں گزشتہ سال افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک کے 3,184افراد نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اسلامک سینٹر کی ڈائریکٹر ہند محمد لوطاہ کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے خواہش مند حضرات مرکز کی ویب سائٹ www.iacad.gov.ae پر آن لائن درخواست بھیج سکتے ہیں یا ٹول فری نمبر 800600پر بھی کال کی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا