English   /   Kannada   /   Nawayathi

وائی ایم ایس اے کی جانب سے صدر اور نائب صدر بلدیہ کی تہنیت ، گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کی جائے گی کارروائی : صدر بلدیہ کا بیان

share with us

بھٹکل 25؍ جنوری 2021(فکروخبرنیوز)  وائی ایم ایس اے کی جانب سے حال ہی میں بھٹکل میونسپل کے صدر اور نائب کے عہدہ پر فائزہونے والے جناب پرویز قاسمجی اور جناب قیصر محتشم کی تہنیت کے لیے الحاج محی الدین منیری ہال وائی ایم ایس اے کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان دونوں کی شال پوشی کرتے ہوئے قوم کے لیے مزید خدمت کرنے کی امید کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا اسامہ صدیقی ندوی نے محلہ کے مسائل سامنے رکھتے ہوئے اس طرف پیش رفت کرنے کی گذارش کی ۔

وائی ایم ایس اے کے صدر جناب عتیق الرحمن منیری نے سڑکوں کی مرمت اور نوائط کالونی میں سرکاری اراضی پر ایک خوبصورک پارک تعمیر کرنے کی گذارش کی۔

عوام نے بھی اپنے اپنے مسائل کے تعلق سے کئی ایک سوالات کیے اور پرویز قاسمجی نے ان کے جوابات بھی دیئے۔ اس ضمن میں شہر میں جاری یوجی ڈی مسئلہ بھی زیر بحث آیا جس کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ یہ کام حکومتِ کرناٹک کے زیر اہمتمام ہوتا ہے  اور ہماری مداخلت کے باوجود اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے اور نہ وہ ہمارے روکنے سے کام رک جاتا ہے۔ انہوں نے کچرہ نکاسی کے تعلق بھی اپنے خیالات کے اظہار کےدوران کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کی ذمہ داری عوام کی بھی ہوتی ہے ، عوام جب بلدیہ کا ساتھ دیں تو اچھے طریقہ سے کام ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایک علاقہ کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل وہاں کا کچرہ صاف کیا گیا لیکن دوبارہ عوام نے اسی جگہ پر کچرہ پھینکنا شروع کردیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کرنے والوں پر وائرلیس سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

مولانا رحمت اللہ صاحب نے دونوں کی خدمت میں پیش کیے گئے سپاس نامے پڑھ کر سنائے۔

مولانا عمران اکرمی کی تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوئی یہ مختصر سی تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا