English   /   Kannada   /   Nawayathi

وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے نوجوان کی قسمت چمک اٹھی، روزانہ 11 لاکھ روپے کمانے لگا

share with us

لندن:25 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نوکری سے محروم ہونے والے باہمت نوجوان نے عزم وحوصلے کی نئی مثال قائم کردی اور آج تقریباً روزانہ 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین گلیور نامی نوجوان ایک سلون ورکر تھا لیکن بدقسمتی سے وبائی صورت حال کے دوران اسے بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مایوسی کو اپنے پاس بھٹکنے تک نہ دیا اور اب وہ جلد کروڑ پتی(پاؤنڈ کے لحاظ سے) بننے جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین گلیور نے ملازمت سے محرومی کے بعد اپنا آن لائن کاروبار شروع کیا اور آج وہ روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے، بزنس کے آغاز سے اب تک وہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ منافع حاصل کرچکا ہے۔

مہلک وائرس نے دنیا بھر میں جہاں جانی نقصان پہنچایا وہیں مالی طور پر شہریوں کو شدید دھچکا دیا، کاروبار بند ہونے کے باعث لاکھوں ورکرز نوکریوں سے گئے جو بعد میں کئی خودکشیوں کی وجہ بھی بنی لیکن برطانوی شہری اُن میں سے نہیں تھا جو مایوس ہوکر ذہنی دباؤ لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ جائے۔

رہمفرڈ علاقے سے تعلق رکھنا والا 20 سالہ نوجوان گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کررہا ہے جس میں دانتوں اور مسوڑوں کی صفائی یا علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی خرید و فروخت سمیت دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔

بین گلیور چین سے اشیا خرید کر آن لائن فروخت کرتا ہے، جبکہ بعض ایسے کاروباری افراد بھی اس سے منسلک ہیں جو آپس بھی خرید وفروخت کا کام کرتے ہیں، نواجوان کے کئی ڈینٹسٹ سے بھی روابط ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا