English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ

share with us

ابو ظہبی: 24 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کے کی منظوری بعد تل ابیب میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزرا کی کونسل نے وزیر اقتصادیات کے وزیر اعلی عبداللہ بن توق المری کی سربراہی میں سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو اور اسرائیل کے شہر تل ابیب سفارتخانے کے قیام کی منظوری دی ہے۔

 

 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی تعلقات بحال ہوگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اورمراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں اور اس میں کلیدی کردار امریکا نے ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے دامار جیرڈ کشنر نے ذاتی دلچسپی لی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا