English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبحان اللہ ! عالمی ادارہ صحت نے”مدینہ منورہ” کو دنیا کا صحت مند شہر قرار دے دیا

share with us

مدینہ منورہ:24 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سعودی عرب کے دوسرے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت نے بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو انسانی صحت کے لیے دنیا کے شفاف اور بہترین شہروں کی صف میں شامل کر لیا ہے، شہر نبیﷺ کے حصے میں یہ اعزاز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں آیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کے دورے اور تفصیلی جائزے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اہلکاروں کے مطابق مقدس شہر صحت افزاء مقام کے وہ تمام عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے جو دنیا میں ایسی درجہ بندی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، بیس لاکھ کی آبادی والے شہروں میں مدینہ پہلا شہر ہے جسے عالمی ادارے نے اپنے صحت افزاء شہروں کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت افزاء شہروں کے تعین کرنے والی کمیٹی میں بائیس حکومتی، کمیونٹی اور رضاکار تنظیموں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جو عالمی ادارے کی ایکریڈیشن تیار کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا