English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی صدر کا امریکا سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

share with us

تہران:21 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا جوہری ڈیل کا حصہ بنتا ہے تو شرائط پر عملدرآمد کریں گے، اب بال امریکی کوٹ میں ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ کے دور نے ظلم اور فساد کے سوا کچھ نہیں دیا، ٹرمپ کا دور امریکی عوام اور دنیا بھر کے لیے مشکلات کا سبب بنا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان 1980 سے منقطع تعلقات میں ٹرمپ کے دور میں مزید کشیدگی بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مکمل ناکام ہوگئی۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیا بھر کے عوام کو ناانصافی، کرپشن اور مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق بال اب امریکا کے کوٹ میں ہے، امریکا جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو اپنے وعدوں کا پورا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے، 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا