English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیے! 3 ماہ سے ایئرپورٹ پر چھپے رہنے والے شخص سے اور جانیے وجہ؟

share with us

19 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکا میں ایک شخص کرونا وائرس سے اس قدر خوفزدہ تھا کہ وہ گھر نہیں گیا اور 3 ماہ تک ایک ایئر پورٹ پر چھپا رہا، پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ شخص 3 ماہ تک شکاگو کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ایک محفوظ سیکشن میں چھپا رہا اور حیران کن طور پر کسی کو اس کا علم نہیں ہوا۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے بہت زیادہ خوفزدہ تھا اور لاس اینجلس میں اپنے گھر نہیں جانا چاہتا تھا۔ آدیتیہ سنگھ نامی اس شخص کو 3 ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔

اس پر ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں مجرمانہ طور پر گھسنے اور چوری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ یہ شخص لاس اینجلس سے ایک پرواز سے شکاگو کے او ہیئر ایئرپورٹ پر 19 اکتوبر کو آیا تھا۔

لگ بھگ 3 ماہ بعد 16 جنوری کو آدیتیہ سنگھ یونائٹیڈ ایئر لائنز کے 2 ملازمین کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس کی شناخت مانگی جس پر اس نے مبینہ طور پر ایک ایئرپورٹ آئی ڈی بیج دکھایا جس کے گم ہونے کی رپورٹ اس کے مالک (ایئرپورٹ کے ایک آپریشن مینیجر) نے 26 اکتوبر کو درج کروائی تھی۔

اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی کیتھلین ہیگرٹی نے کاؤنٹی جج کو بتایا کہ ایئرپوررٹ پر آنے والے مسافر اس شخص کو غذا فراہم کرتے تھے، جس کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں۔

اٹارنی کے مطابق آدیتیہ سنگھ نے یہ بیج ایئرپورٹ میں دریافت کیا تھا اور وہ کووڈ کے باعث گھر جانے کے خیال سے خوفزدہ تھا۔

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ ایک غیر مجاز شخص اوہیئر ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں 10 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک رہ رہا تھا اور کسی کو علم نہیں ہوا؟ ایسا کیسے ممکن ہے؟

اس شخص کو دریافت کرنے کے بعد یونائیٹڈ ایئر لائنز کے عملے نے 911 پر رابطہ کیا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

عدالت کے حکم پر آدیتیہ سنگھ کو ایک ہزار ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کیا جائے گا تاہم اس کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا