English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس یورپ گیس پائپ لائن، امریکا کیوں منصوبے کے خلاف ہے؟

share with us

19 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن سمندر میں روس سے جرمنی تک بچھائی جا رہی ہے۔ امریکی مخالفت کے باوجود اس منصوبے پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

امریکا نے جرمنی کو پیر کے روز روسی پائپ بچھانے والے جہاز "فارچونا" پر پابندی سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

برلن میں جرمن وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جرمن میڈیا میں اطلاعات تھیں کہ امریکا اس پروجیکٹ پر ’پابندیوں کے ذریعے اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے‘ کی پالیسی کے تحت نئی پابندیاں لگانے جا رہا ہے۔

امریکا کیوں منصوبے کے خلاف ہے؟

یہ گیس پائپ لائن بحیرہ بالٹک میں بچھائی جا رہی ہے۔  2019 میں امریکا نے اس پروجیکٹ پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کی وجہ سے اس کی تعمیر کا کام کچھ وقت کے لیے معطل ہو گیا تھا لیکن روس نے گزشتہ برس دسمبر میں اس پر دوبارہ کام شروع کیا۔

امریکا کی خواہش رہی ہے کہ یورپ توانائی کی تجارت میں امریکی کمپنیوں کو موقع دے۔ امریکی حکومت کے مطابق روس سے تجارتی قربت یورپ میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

تاہم جرمنی اور یورپی یونین امریکی مخالفت رد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ان کی خارجہ پالیسی اور توانائی کے امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

نیا صدر لیکن پالیسی وہی

ٹرمپ انتظامیہ نے یہ پابندی ایسے وقت عائد کی ہے جب ایک روز بعد ہی نو منتخب صدر جو بائیڈن عہدہ صدارت کا حلف لینے والے ہیں۔

جو بائیڈن بھی ماضی میں اس پروجیکٹ کی مخالفت کر چکے ہیں تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ بھی ٹرمپ کی طرح اس پر اتنا سخت موقف اختیار کریں گے یا پھر ان کا رویہ کچھ نرم ہوگا۔

برلن میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے جرمن اخبار سے  بات چیت میں کہا، ’’ ہم مستقبل کی پابندیوں کے اقدامات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کرتے ہیں، تاہم ہم اپنے اتحادیوں اور ساتھیوں سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کرتے رہیں گے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو توقع ہے کہ جرمی نورڈ اسٹریم گيس پائپ لائن پر اپنے موقف پر نظر ثانی کرے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا