English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  مسجد سلمان فارسی میں بعد فجر شروع کی گئی تفسیر کا ایک دور مکمل ،  قرآن کریم کے تقاضوں کو پورا کرنے پر علماء نے دیا زور

share with us

 بھٹکل 19؍ جنوری 2021(فکروخبرنیوز)  مسجد سلمان فارسی رضی اللہ عنہ میں کل رات بعد عشاء قرآن پاک کی تفسیر کے اختتام کے لیے ایک مختصر سی نشست منعقد کی گئی جس میں علماء کرام نے قرآن پاک کے پیغام کو سمجھ کر اس  کو اپنی عملی زندگی لانے کی کوششیں کرنے پر زور دیا۔

مولانا عثمان غنی خلیفہ ندوی نے تقریباً پانچ سال قبل بعد فجر قرآن شریف کی تفسیر شروع کی تھی انہوں نے بتایاکہ حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی اور امریکہ میں مقیم ہماری ایک رشتہ دار خاتون کے قرآن کریم کی تفسیر شروع کرنے پر زور دینے کے  بعد ان کے اندر اس بات کا داعیہ پیدا ہوا اور آج  مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے سورۃ الناس کی تفسیر بیان کرکے اسے اختتام کو پہنچایا۔

موقع کی مناسبت سے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے کہا کہ دنیا کی تمام چیزیں فانی ہیں لیکن اللہ کی ذات اور اس کا کلام باقی رہنے والا ہے اور یہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ اللہ نے اسے سمجھنے کا موقع ہمیں عنایت فرمایا ، مولانا نے کہا کہ قرآن کریم کے بنیادی حقوق ہیں جن میں سے پہلا حق یہ ہے کہ ہم قرآن پاک کو صحیح پڑھنے والے بن جائیں۔ دوسری چیز ہم اس کے تقاضوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ قرآن پوری انسانیت کے لیے نازل ہوا ہے اس لیے دوسروں تک اس کو پہنچانے کی کوشش کریں۔ مولانا نے مزید کہا کہ بعد فجر تھوڑا سا وقت اس کے لیے ضروری نکالیں ۔

مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر بیان کرنے والے کے ساتھ ساتھ وہ مصلی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفسیر بیان کرنے والے کی ہمت بندھائی ۔ اپنے خیالات کے اظہار کے ساتھ ساتھ مولانا موصوف نے سورۃ الناس کی تفسیر بیان کی اور لوگوں کو قرآن کے تقاضوں پر عمل کرنے کی نصیحت کی۔

امام وخطیب خلیفہ جامع مسجد مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کا معمول ہونا چاہیے۔ اس کی تلاوت پر ملنے والے اجر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تلاوت کا ناغہ نہیں ہونا چاہیے ، مولانا نے قرآن کریم کی عظمت پر بھی اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر محترم مولانا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی بھی موجود تھے۔

مولانا انصار صاحب ندوی مدنی کی دعاء کے ساتھ یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا