English   /   Kannada   /   Nawayathi

منورفاروقی معاملہ :ایم پی پولس نہیں جٹا پائی ثبوت تو اب یوپی پولس تحویل میں لینے کی تیاری میں

share with us

:19 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مدھیہ پردیش میں گرفتار کئے گئے کامیڈین منور فاروقی   کے تعلق سے  پولیس نے  دوسرے ہی دن کہاتھا کہ دیوی دیوتاؤں اور امیت شاہ کی توہین کرنے کا ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں  ہے۔  اس کے باوجود  پیر کو  ۱۹؍ دن گزر جانے کے بعد بھی انہیں  رہائی نہیں مل سکی۔ اب انہیں یوپی پولیس اپنی تحویل میں لینے کی تیاری کررہی ہے۔ 
 اتر پردیش پولیس نے الہ آباد میں گزشتہ سال اپریل میں درج کئے گئے مقدمے میں منور فاروقی کے خلاف پروڈکشن وارنٹ حاصل کرلیا ہے۔  منور فی الحال اندور کی جیل میں ہیں۔  ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد مدھیہ پردیش پولیس نے ان کی گرفتاری کا یہ جواز بھی پیش کیا ہے کہ وہ ایسے لطیفے سنانے والے تھے  جودیوی دیوتاؤں کی توہین کا باعث بنتے ۔  یوپی پولیس جلد ہی اندور کی جیل سے منور فاروقی کی تحویل حاصل کرلےگی۔  خبر لکھے جانے تک جیل حکام   نے منور کی حوالگی کے تعلق سے  وارنٹ کے ملنے  سے انکار کیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا