English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر نے یورپی یونین کو ‘آڑے ہاتھوں’ لے لیا

share with us

18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کو وعدہ خلاف تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے جو بھی ہم سے وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ 1963 سے اب تک ترکی نے یورپی یونین سے اپنے تعلقات پر مثبت پیش رفت کا مظاہرہ کیا مگر افسوس یورپ نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نئی پیش رفت میں ہیں اور دو طرفہ مذاکراتی عمل جاری ہے۔

ترک صدر نے بتایا کہ ایف 35 طیاروں کے لیے امریکا کو رقم ادا کر دی گئی تھی لیکن طیارے ہمیں نہیں ملے جوکہ امریکا کی ایک غلطی ہے امید کرتا ہوں کہ جوبائیڈن کے ساتھ اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہوگی۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے جس کے منفی اثرات فی الحال محسوس نہیں کررہا اب 28 روز بعد اس کی دوسری خوراک لگواوں گا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔
اسپتال سے واپسی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ نہایت کم عرصے میں ترکی کے تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ترک صدر نے پیغام میں کہا کہ میں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے اور ہم جلد از جلد تمام شہریوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کررہے ہیں، جلد ہی چین سے کورونا ویکسین کی 30 ملین ڈوز ترکی پہنچ جائے گی

Ary News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا