English   /   Kannada   /   Nawayathi

    انتخابات جیتنے کے لئے لوگوں کے دل جیتنا سب سے اہم: ڈی کے شیوکمار

share with us

بنگلورو 18 جنوری2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ  کانگریس کو مضبوط بنانے اور اسمبلی انتخابات سمیت آئندہ تمام انتخابات جیتنے کی تیاری کے پارٹی نے ڈویژنل لیول سنکلپا یترا کا انعقاد شروع کیا ہے۔
کلبرگی ڈویژن کی ڈویژنل سنکلپا یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ کسی بھی انتخابات میں کامیابی کے لئے عوام کا دل جیتنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس کے لئے  کانگریس کے تمام کارکنوں کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ پارٹی اور اس کی پالیسیوں کی اہمیت کسی فرد کی اہمیت سے زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس میں سب برابر ہیں۔
شیوکمار نے کارکنوں سے کہا کہ وہ عوام کے پاس جائیں، ان کو درپیش مشکلات کو سمجھیں اور ان کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔ کارکنوں کو کسانوں اور مزدور طبقے سمیت عام آدمی سے رابطہ رکھنا چاہئے۔ کانگریس لوگوں سے قریب آنے کے لئے پنچایت کی سطح اور بوتھ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے گی۔ چونکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے، لہذا میڈیا  خاص طور پر سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے بوتھ سطح پر ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو مقرر کیا جانا چاہئے۔
کنونشن، بالخصوص ڈویژنل کنونشن، جو کانگریس کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں، بلاک کے دوسرے صدور اور پارٹی کے مختلف ونگز کے سربراہان اور بلاک سطح کے صدر کے لئے پلیٹ فارم ہیں۔ ان تمام افراد کو تین منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ انہیں اپنے علاقے کو درپیش مسائل اور تحریک پر توجہ دینی چاہئے۔ ان کی کوششوں کی بنیاد پر پارٹی میں ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا