English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے اپنی کورونا ویکسین تیار کر لی

share with us

جدہ17 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اس وقت دُنیا بھر میں چند ایک ممالک ہی ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ویکسین تیار کر لی ہے اور انہیں کامیاب تجربات کے بعد دُنیا بھر میں متعارف بھی کرایا گیاہے۔ سعودی عرب بھی اب میڈیکل سائنس کے شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ سعودی عرب نے اپنی پہلی ویکسین تیار کر لی ہے۔ یہ ویکسین مکمل طور پر مملکت میں تیار کی گئی ہے جس میں بیرونی ماہرین سے کسی قسم کی مدد نہیں لی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق امام عبدالرحمن یونیوسٹی میں مملکت کی تاریخ کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی گئی ہے جس کے اثرات جانچنے کے لیے اس کے کلینیکل ٹرائلز جلد شروع ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی نے خوش خبری دی ہے کہ یونیورسٹی کی میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یونیورسٹی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ کئی ہفتوں سے سعودی ماہرین کی ایک ٹیم ڈاکٹر ایمان المنصور کی قیادت میں ملکی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے لیے تجربات کر رہی تھی۔

جن میں بالآخر کامیابی نصیب ہو گئی ہے۔

حتمی منظوری کے بعد اس سعودی ساختہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہو جائیں گے۔ ویکسین تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ سعودی کورونا ویکسین ریسرچ کی تیاری کے مراحل کی تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین Pharmaceutical نے شائع کی ہے۔امام عبدالرحمن یونیورسٹی کی جانب سے سعودی ویکسین پروجیکٹ کی فنڈنگ اور سرپرستی پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو بھی جلد از جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بینتن نے عمرہ کے خواہش مندوں کو کہا ہے کہ وہ عمرہ کرنے سے قبل کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگائیں، تاکہ ان کی زندگیوں و صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے اور مناسک عمرہ کے دوران زائرین میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم سے کم ہو جائے۔

 

بینتن کی جانب سے یہ بات جدہ میں کورونا ویکسین کا پہلا انجکشن لگوانے کے بعد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص عمرہ کی خواہش رکھتا ہے تو وہ ’صحتتی‘ ایپ پر جا کر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن ضرور کروائے تاکہ عمرہ سے قبل اسے ویکسین لگانا ممکن ہو جائے۔ وزیر حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ مناسک کی ادائیگی کے دوران تمام ایس او پیز مثلاً سماجی فاصلے کی پابندی، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے اور خاص عمر کے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے سے متعلق تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

 

تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کا احتمال نہ رہے۔ اس معاملے میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ تاکہ عمرہ کے تمام مراحل کورونا کے خطرات سے محفوظ ہو سکیں۔ 

 

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا