English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین تنازعہ : میٹنگ کے دوران راہل گاندھی اور ایس جے شنکر کے مابین تیکھی بحث

share with us

نئی دہلی:17 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ملک کی خارجہ پالیسی کو لے کر ہفتہ کو وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ( S. Jaishanakr) اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کے درمیان جم کر بحث ہوئی۔ راہل نے چین کے مسئلے پر جئے شنکر سے کئی سوال وجواب کئے۔دونوں رہنما ہفتہ کو خارجی امور پر پارلیمانی صلاح کار کمیٹی (Parliamentary Consultative Committee) کی میٹنگ میں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تھے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور اور شیوسینا کی پرینکا چترویدی بھی موجود تھیں۔

انگریزی اخبار ہندستان ٹائمس کے مطابق، اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہندستان کی خارجہ پالیسی کو لے کر تقریبا ایک گھنٹے کا پریزنٹیشن دیا۔ اس کے بعد وہاں موجود رہنماوں کے ساتھ سوال وجواب کا دور شروع ہوا۔ اس دوران راہل گاندھی نے جئے شنکر سے کہا کہ انہوں نے چین سے نمٹنے کے لئے جن باتوں کا ذکر کیا وہ کسی ' لانڈری لسٹ' کی طرح ہے نہ کہ کوئی ٹھوس حکمت عملی۔ راہل کے اس بیان کے بعد جئے شنکر نے کہا کہ کسی بھی ' کثیر قطبی دنیا' سے نمٹنے کے لئے سادہ پالیسی نہیں اپنائی جا سکتی۔

راہل نے جئے شنکر سے پوچھا ' کیا آپ کے دماغ میں کوئی صاف صاف حکمت عملی ہے، جسے آپ تین جملے میں کہہ سکتے ہیں۔ چین کی حکمت عملی سمندر سے چین تک جانے کی ہے، وہ پرانی سلک روٹ کو یوروپ سے جوڑنا چاہتا ہے اور ہندستان کو درکنار کر سی پی ای سی کے ذریعہ خلیج تک پہنچنا چاہتا ہے۔ ہندستان اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا کرے گا'؟ اس کے جواب میں جئے شنکر نے کہا کہ ہندستان، جاپان اور روس کو درکنار نہیں کر سکتا۔ ان کی طاقت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہمیں ' کثیر قطبی' دنیا کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

تھرور نے میٹنگ کو بتایا اہم
بعد میں میٹنگ کی ایک تصویر ششی تھرور نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ' خارجی امور پر پارلیمانی صلاح کار کمیٹی کی ساڑھے تین گھنٹے کی میٹنگ 11:30 بجے شروع ہوئی اور ابھی ختم ہوئی۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور درجن بھر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ایک تفصیلی اور واضح تبادلہ خیال ہوا۔ ہمیں حکومت کے ساتھ اس طرح کی اور بات چیت کی ضرورت ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا