English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر کے نام پر ٖغیر قانونی چندہ وصولی کی شکایت ، کیس درج

share with us

مرادآباد:17 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کی تیاری چل رہی ہے او ہندو تنظیموں نے چندہ لینے کی ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثنا، نام نہاد ہندو تنظیموں کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر کے نام پر ضلع مراد آباد میں غیر قانونی وصولی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رام مندر کی تعمیر سے متعلق مرادآباد کمیٹی کے عہدیداران نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا ہے کہ ایک نام نہاد ہندو تنظیم رام مندر تعمیر کے نام پر غیر قانون وصولی کرنے کا کام کر رہی ہے۔ آج تک پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ایف آئی آر مراد آباد کے سول لائنز تھانے میں درج کی گئی ہے۔ رام مندر سے متعلق کمیٹی کے ایک عہدیدار پربھاٹ گوئل نے کہا ’ہمیں ان لوگوں کو خلاف شکایت کرنا پڑی جو رام مندر کے نام پر غیر قانونی وصولی کر رہے تھے۔‘

پربھات گوئل نے کہا، ’’آج ہم نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جو شری رام مندر کے نام پر غیر قانونی چندہ اور اگاہی کر رہے تھے۔ یہ مہم سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کے ذریعہ تشکیل کردہ ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔ ایودھیا کے ٹرسٹ کے سکریٹری چمپک رائے ہیں اور وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کی تمام تنظیمیں مل کر اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں۔‘‘

ہفتے کے روز جب ہمارے کچھ کارکن کرشنا نگر کجری سرائے گئے تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے دو دن پہلے چندہ دے دیا ہے اور انہوں نے اپنی اکیس روپے پچیس روپے کی رسید بھی دکھائیں۔ ہم نے پوچھا کہ آپ نے چندہ کس کو دیا ہے، تو انہوں نے چار پانچ افراد کے نام بتائے۔ ہم نے اس بات کی تصدیق کے لئے فون کیا ہے کہ آپ چندہ وصول کر رہے ہیں؟ تو اس نے بتایا کہ ہاں ہم چندہ جمع کر رہے ہیں، مندر کے لئے یہ کام کیا جا رہا ہے، جبکہ مندر کے لئے چندہ جمع کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔’’

انہوں نے بتایا، ’’جب ہمیں پتا چلا کہ ہماری تنظیم کو بدنام کرنے اور عوام کو دھوکہ دینے کے لئے اس طرح کا دھندہ چل رہا ہے تو ہم نے چار پانچ لوگوں کے خلاف شکایت کی۔ پولیس نے ان سے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جو ہمیں پیسہ دے رہے ہیں ان کے لئے ہمارے پاس 10 روپے، 100 روپے اور 1000 روپے کے کوپن ہیں، جس پر بھگوان شری رام کی تصویر لگی ہے اور ہم کسی کے بھی پاس چندہ لینے کے لئے نہیں جاتے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا