English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

share with us


منگلورو۔16جنوری 2020(فکروخبر/پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی دکشن کننڈا ضلعی یونٹ نے منگلورو شہر میں ایس پی آفس چلو احتجاج کا انعقاد کیا اور حال ہی میں دکشن کننڈا میں ہوئے پنچایت انتخابات کے نتائج کے بعد پولنگ بوتھ کے سامنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے بی جے پی کارکنان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری الفانسو فرانکو کی قیادت میں ہزاروں پارٹی کارکنان نے ایس پی آفس کی طرف مارچ کیا اور منگلور سٹی پولیس کمشنر ششی کمار کو میمورینڈم سونپا۔ ایس ڈی پی آئی نے میمورینڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں جن معصوم مسلم نوجوانوں کو بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طورپر رہا کیا جائے اور اس معاملے میں غلط بیانی اور غلط اقدامات کرنے والے بیلاتنگڈی پولیس سب انسپکٹر ننداکمار کو معطل کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد ایس ڈی پی آئی کے عہدیداران نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کارکنان نے جان بوجھ کر اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی نیت سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان شریک رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا