English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارکنان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی آئی نے ایس پی آفس چلو نکالی ریلی 

share with us

منگلورو 16 جنوری2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کل جمعہ کے ر وز ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایس آفس چلو ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں اجیرے میں پاک پرو نعرے بازی کے الزام میں بیلتنگڈی پولیس نے ایس ڈی پی آئی ہے کہ تین کارکنان کو گرفتار کیا تھا جن کی رہائی کے لیے ایس ڈی پی آئی نے اس ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ 
    ریلی کا آغاز کلاک ٹاور سے ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایس ڈی پی آئی کارکنان نے شرکت کی۔ پولیس نے ایس پی آفس پہنچنے سے قبل ہی بیریکیڈ لگارکھے تھے جہاں سے ریلی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس کی جانب  بیریکیڈ لگائے دیکھ کر احتجاجی سڑکوں پر بیٹھ گئے اور گرفتار نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔  احتجاجی بیلتنگڈی ایس آئی نندا کمار کی برخاستگی کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ 
ایس ڈی پی آئی لیڈر شفیع بلارے اور دیگر نے احتجاجیوں سے خطاب کیا اور پارٹی کارکنان کی گرفتار پر سخت مذمت کی۔ 

ذرائع : منگلور ٹوڈے کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا