English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کرناٹک کے دوروزہ دورے پر، مختلف پروگراموں میں کریں گے شرکت، جانئے تفصیلات

share with us

بنگلور 15 جنوری  2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر داخلہ امت شاہ آج اپنے دو روزہ پر کرناٹک کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف پروجیکٹس اور پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ 
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطبق امت شاہ شیموگہ کے بھدرواتی میں ریپیڈ ایکشن فورس کی سنگِ بنیاد کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد ایمرجنسی ریشپونس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) کا بنگلورو میں افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء سے ملاقات کے بعد وہ ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں سینئر پولیس افسران سے خطاب کریں گے۔ 
اتوار کے روز امت شاہ بیلگاوی میں منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کریں جس کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہاں پر تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ وبائی امراض کے دوران منعقد ہورہی اس ریلی پر پہلے ہی سوال کھڑے کیے جاچکے ہیں۔ ایک طرف حکومت وبائی امراض کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے  کی تاکید کررہی ہے اور اشتہارات کے ذریعہ لوگوں میں بیداری لانے کی کوششیں بھی ہورہی ہیں اور دوسری طرف حکمراں جماعت بڑی بڑی ریلیاں منعقد کررہی ہے۔ 
امت شاہ اس پروگرام میں شرکت کے بعد حال ہی میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مرکزی وزیر سریش انگاڑی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع : ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا