English   /   Kannada   /   Nawayathi

دھارواڑ کے قریب ٹپر اور ٹیمپو کے مابین بھیانک تصادم ، تیرہ افراد ہلاک

share with us

دھارواڑ 16 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) جمعہ کےروزعلی الصبح ٹپر اور ٹیمپو ٹراویلر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کا تعلق داونگیرہ کے ودیان نگر ایم سی سی اے بلاک اور ایم سی سی بی بلاک کے رہائشی تھے۔ 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح سات بجے کے لگ بھگ دھارواڑ شہر کے نواح میں ایٹی گٹی میں ایک ٹیمپو مسافر گاڑی اور لاری آپس میں ٹکرا گئیں۔۔ ابتدائی طور پر نو افراد ہلاک ہوگئے، اور چار مزید افراد نے بعد میں علاج کے دوران ہبلی کے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اسپتال میں دم توڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق، ہلاک ہونے والے 13 افراد میں سے 12 خواتین تھیں، یہ تمام بچپن کی سہلیاں تھیں۔ سہلیاں ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ہم جماعت تھیں۔ سالوں بعد حال ہی میں ان کی آپس میں ملاقات اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام ہوئی اور انہوں نے مل کرتفریح کے لیے گوا جانے کا پروگرام بنایا۔ صبح تین بجے کے قریب وہ داونگیرہ سے روانہ ہوئے لیکن کچھ ہی دور جانے کے بعد ان کی ٹراویلر ٹیمپو اور ٹپر کے درمیان بھیانک ٹکر ہوئی اور بارہ خواتین سمیت کل تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دیگر افراد کی حالت بھی سنگین ہیں۔ 

اس حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا ، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا سمیت کئی سیاستدانوں اور سماجی کارکنان نے اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا