English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : وزیراعلیٰ کی توہین خود ان ہی کے پارٹی کے رہنما کررہے ہیں :  کانگریسی ایم ایل اے یوٹی قادر نے اٹھایا سوال 

share with us

منگلورو14 جنوری2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں بی جے پی لیڈران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا احترام نہ کیے جانے پر کانگریس رہنما نے سوال اٹھایا ہے۔ ایم ایل اے یو ٹی قادر نے کہا کہ وزیراعلیٰ ملک کے وزیر اعظم کی طرح ہے اور وہ بھی احترام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 
حکمران جماعت کے قائدین حکومت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ ایم ایل اے سنیل کمار ناخوش تھے جس کا اظہار ان کے ٹویٹ  میں ہورہا ہے جہاں انہوں نے بلیک میلنگ کے بارے میں بات کی تھی۔ ایک اور ایم ایل اے اپنے ٹویٹس کے ذریعے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی توہین کررہے ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر اعلی کی توہین کی ہے۔ وزیر اعظم کی توہین کرنے والے افراد کو ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بھی وہی احترام ملنا چاہئے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کو بھی اسی پر واضح کرنا چاہئے۔ 

یوٹی قادر نے مزید کہا کہ کرناٹک میں تعلقہ پنچایت نظام کو ختم کرنے سے متعلق اپنے وزرا کے حالیہ بیانات پر ریاستی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ رہنماؤں کے ذریعہ ریاست میں تعلقہ پنچایت نظام کو ختم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کیا ریاستی حکومت کے لئے غیرآئینی اقدام کرنا ممکن ہے؟ جب اس کے بارے میں کوئی مناسب معلومات موجود نہیں ہیں تو عوام میں الجھن کیوں پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کی طرف سے تعلقہ پنچایت کو ختم کرنے کی سوچ کے پیچھے کیا وجہ تھی؟ میں حکومت اور دیہی ترقی کے وزیر سے بھی یہی وضاحت کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ اگر تعلقہ پنچایت ختم کردی جاتی ہے تو،کون پنچایت سطح کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گا؟ حکومت کو چاہئے کہ وہ تعلقہ پنچایت کو ختم کرنے کے بجائے مضبوط بنائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا