English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دے گی پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

share with us

:14؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پیٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ بدھ کو پانچ دن تک مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
تجارتی شہر ممبئی میں پیٹرول کی قیمت آج ریکارڈ قیمت سے محض دو پیسےکم 91.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت یہاں چار اکتوبر 2018 کو 91.34 روپے فی لیٹر تھی۔ دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 84.70 روپے اور ڈیزل بھی اتنا ہی بڑھ کر 74.88 فی لیڑ ہو گیا۔ دہلی میں پٹرول روز نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 81.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا