English   /   Kannada   /   Nawayathi

'بھارت اور پاکستان کو کشمیر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا'

share with us

:14؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ حکومت نے بدھ کے روز اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنا بھارت اور پاکستان کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ایوان پارلیمنٹ کمپلیکس میں کشمیر کی سیاسی صورتحال پر منعقدہ بحث کے جواب میں وزیر خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے وزیر نائجل ایڈمس نے کہا کہ برطانیہ کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ باہمی معاملہ میں کوئی ثالثی کردار ادا کرے حالانکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب انسانی حقوق کے تحفظات کے متعلق خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر معاملے میں پالیسی مستحکم ہے، اس معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایڈمس نے وزیر برائے ایشیاء کی حیثیت سے کہا کہ 'ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس صورتحال کے لئے ایک پائیدار سیاسی حل تلاش کرنا ہے جو شملہ معاہدے کے تحت کشمیری عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا''۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ کوئی حل تجویز کرے یا اس سلسلے میں ثالث کی حیثیت سے کام کرے۔

ہاؤس آف کامنز کے ویسٹ منسٹر ہال میں ہونے والی بحث کے اختتام پر وزیر نے گذشتہ سال دسمبر میں جموں و کشمیر میں ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کا حوالہ دیا۔

آرٹیکل 370 کو منسوخ کر اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو مرکزی خطوں کی حیثیت سے تشیکل دینے کے متعلق پارلیمنٹ کے اراکین کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں وزیر نے حفاظتی تحویل میں رکھے سیاست دانوں کی رہائی اور خطے میں براڈ بینڈ پابندیوں کے خاتمے کی اطلاعات کا خیرمقدم کیا۔

ہم سمجھتے ہیں کہ براڈ بینڈ / انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ ذرائع ابلاغ تک رسائی سمیت کچھ پابندیوں میں نرمی لائی گئی ہے۔ یہ خوش آئند خبر ہے لیکن مزید کچھ کرنا چاہئے۔

اس مباحثے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ ان میں زیادہ تر ارکان ان حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں جن علاقوں میں بڑی تعداد میں کشمیری آباد ہیں۔

ایڈمس نے کہا کہ کشمیری عوام ترقی اور کامیابی کے مواقع کے مستحق ہیں، لہذا ہم کشمیر کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے بھارت کی حکومت کے عہد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم لوگ حکومت کے منصوبوں کی مزید تفصیلات پر نظر رکھیں گے۔

بھارت نے بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر بتایا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے پاکستان کو حقیقت کو قبول کرنے اور بھارت مخالف تمام پروپیگنڈوں کو روکنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا