English   /   Kannada   /   Nawayathi

وبائی امراض کے دوران بی جے پی کی بیلگام میں منعقد ہورہی ہے ریلی پر کھڑے کئے گئے سوال

share with us

 بنگلورو 14 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) وبائی امراض کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہر طرف سے اعلانات ہورہے ہیں۔ اشتہارات کے ذریعہ لوگوں میں بیداری لانے کی کوششیں بھی ہورہی ہیں لیکن بی جے پی قائدین ان حالات میں بڑی بڑی ریلیاں کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔ یوں محسوس ہورہا ہے کہ وبائی امراض کا خوف حکمراں پارٹی کے علاوہ دیگر کو ہے۔ اطلاعات کے مطابق 17جنوری کو بیلگاوی کے ضلعی اسڈیڈیم میں پارٹی  کے جنا سیوک سماوشا کے لئے تقریبا تین لاکھ افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے جس سے وزیر داخلہ امت شاہ خطاب کریں گے۔

اس تقریب کے انتظامات کی نگرانی کر رہے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے نیو انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ لوگوں کو جمع کرنے کے لیے پچاسی ہزار گاڑیوں کی خدمات لی جائیں گی۔  انہوں نے اسٹیڈیم میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک بھر سے بی جے پی کے متعدد سابق رہنماؤں کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔  اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ کے لئے جگہ ناکافی ہونے کے باوجود اس بات کو حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ پولیس ٹرافک کا انتظام کس طرح کرپائے گی۔  دریں اثنا معروف آر ٹی آئی کارکن بھیمپا گڈاڈ نے حکمران جماعت کے اتنے بڑے جلسے کے ایسے وقت میں منعقد کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے جبکہ کوویڈ سے ابھی لوگوں کو مکمل طورپر راحت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ میگا ایونٹ منسوخ ہوگیا ہے یا اس پروگرام کو بیلگاوی میں منعقد ہونے سے پہلے نافذ ہونے والے تمام کوویڈ قواعد کو واپس لینا چاہئے۔" ایک طرف حکومت لوگوں سے لاکھوں روپے جرمانے کے طور پر وصول کررہی ہے اور ماسک لازمی طور پر پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کررہی ہے دوسری طرف یہ اتنی بڑی ریلیوں کا انعقاد کرنے کی اجازت بھی دے رہی ہے انہوں نے کہا، "کسی بھی ایسے سیاست دان یا رہنما پر سرکاری حکام نے جرمانے عائد کرنے کی ایک مثال نہیں ملتی ہے۔ میگا ایونٹ کے بعد وہ کرناٹک ہائی کورٹ میں عوامی مفادات کا مقدمہ دائر کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا