English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کے گاڑیاں چلانے پر اب پولیس کرے گی سخت  کارروائی

share with us

کارکلا 14 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) اٹھارہ سال سے کم عمر کے لڑکوں کی جانب سے موٹر سائیکلیں چلانے جانے کے معاملات میں اضافہ دیکھتے ہوئے کارکلا پولیس نے اب سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹیمپو ڈرائیور نے کم عمر لڑکے کے والدین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ یاد رہے کہ موٹر وھیکل ایکٹ کی دفعہ 184 کے تحت اب اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کی جانب سے گاڑی چلائے جانے پر ان کے والدین کے خلاف بھی معاملہ درج کرنے کا قانون ہے اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ اسکولوں اور کالجس کے شروع ہوتے ہی کم عمر لڑکے گاڑیاں چلاتے نظر آرہے ہیں۔ بسا اوقات وہ بغیر ہیلمٹ کے بھی سواری کرلیتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے انتباہ کیے جانے کے باوجود اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہورا ہے۔ 
کارکلا کے ڈپٹی انسپکٹر تیجسوی نے کہا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا غیر قانونی ہے۔۔ والدین کو زیادہ محتاط اور باخبر رہنا چاہئے۔سٹی پولیس تھانہ کارکلا کے ڈپٹی انسپکٹر پولیس مدھو بی ای نے اس بات پر زور دیا کہ نابالغوں کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے پائے جانے پر ان کے والدین سمیت تحویل میں لیا جائے گا۔ ایکٹ کے مطابق ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ادیاوانی کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا