English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی، امریکا کا الزام

share with us

واشنگٹن :13؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ القاعدہ کا نیا صدر دفتر ایران ہے، نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران نے نائن الیون کے حملوں میں اسامہ بن لادن کو فوجی سازوسامان فراہم کیا تھا، ایران نے ان حملوں میں القاعدہ کی مدد کی بھی کی۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی،سانحہ سے قبل 8مجرموں نے تہران کا دورہ بھی کیا تھا، اب ایران میں القاعدہ کو ایک محفوظ پناہ گاہ مل گئی ہے۔

غیر ملکی خٰبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ القاعدہ ایرانی حکومت کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، ایران القاعدہ کیلئے نیا افغانستان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا