English   /   Kannada   /   Nawayathi

گئوکشی قانون کے تحت ریاست میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

share with us

:13؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں انسداد گئوکشی کے نئے قانون کے تحت ضلع چکماگالور میں پہلی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق اس قانون کے تحت ایک کلینر کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس کے قبضہ سے گاڑی اور جانوروں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

مویشیوں کو غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کے دو واقعات سرینگیری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک واقعے میں تقریباً 35 مویشیوں کو غیرقانونی طور پر چکماگالور سے منگلور منتقل کیا جارہا تھا کہ سرینگیری شاہراہ پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی اور جانوروں کو ضبط کرلیا گیا، اسی طرح دوسرا واقعے کائمانا گاؤں میں پیش آیا جبکہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے مویشیوں کو غیرقانونی طور پر منتقل کرنے والی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈرائیور کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے غیرقانونی طور پر مویشیوں کو منتقل کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ وہیں ٹرک ڈرائیور نے بھی سرینگیری پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے کچھ نامعلوم افراد پر راستہ میں گاڑی روک کر حملا کرنے کا الزام عائد کیا، پولیس نے اس سلسلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ نیا قانون بننے کے بعد کرناٹک میں گائے، بھینس اور اس کی نسل کے دیگر سبھی مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پرانے انسداد گئو کشی قانون 1964 کے تحت بیل، بھینس (نر یا مادہ) کو ذبح کرنے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ اس قانون میں یہ بھی گنجائش رکھی گئی تھی کہ جب گائے دودھ دینا بند کردے تو اس کا بھی ذبیحہ کیا جا سکتا تھا جبکہ نئے قانون کے تحت 50 ہزار تا 10 لاکھ روپے فی جانور جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ 2 تا 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا