English   /   Kannada   /   Nawayathi

جو مسلمان ملک کے سائنسدانوں پر بھروسہ نہیں کرتے وہ چلے جائیں پاکستان : سنگیت سوم

share with us

:13؍جنوری 2021(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں ’کووی شیلڈ‘ اور ’کوویکسین‘ کو منظوری دیئے جانے کے بعد اب ریاستوں تک ان دو کورونا ویکسین کی رسائی کا کام زور و شور سے چل رہا ہے۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر ویکسین سے متعلق فرضی فتوی گردش کرنے کے بعد میڈیا چینلوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مسلمان ویکیسن کولے کر تذبذب کا شکار ہیں حالانکہ دیوبند نے واضح کر دیا تھا کہ ویکسین کے تعلق سے انہوں نے کوئی فتوی جاری نہیں کیا ہے لیکن اب انہیں جھوٹی خبروں کے حوالہ دے کر بی جے پی رہنما مسلمانوں کو بدنام کرتے نظر آرہے ہیں ،  اس درمیان اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سنگھ سوم نے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’جنھیں کورونا ویکسین پر بھروسہ نہیں، وہ پاکستان چلے جائیں۔‘‘

میرٹھ کے سردھانا سے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے یہ متنازعہ بیان چندوسی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے کچھ مسلم افراد ہیں جو ملک پر بھروسہ نہیں کرتے۔ وہ ملک کے سائنسدانوں، پولس اور وزیر اعظم پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ ان کی عقیدت پاکستان میں ہے، تو وہ پاکستان چلے جائیں، لیکن سائنسدانوں پر شبہ نہ کریں۔‘‘

بہر حال، سنگیت سوم نے مسلمانوں کے خلاف تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ جنھیں کورونا ویکسین پر بھروسہ نہیں ہے، وہ پاکستان چلے جائیں۔ علاوہ ازیں سنگیت سوم نے سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو کے ذریعہ کورونا ویکسین نہ لگانے کے اعلان پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ کورونا ویکسین کو بی جے پی کا ٹیکہ بتانے والے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ’’ان کے دور اقتدار میں اتر پردیش کو مغل سلطنت بنا دیا گیا، لیکن اب وہ مغل حکومت کے آخری حکمراں ہی رہیں گے۔ ان کا نمبر اب نہیں آئے گا۔‘‘

حالانکہ ہندوتوادی تنظیموں نے ویکسین میں گائے کی چربی کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے استعمال کو سناتن دھرم کے لئے خطرہ قراردیا تھا لیکن ان کے اس واضح بیان کے باوجود کسی بی جے پی رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا ہے ، لیکن جہاں مسلمانوں کا نام آجائے بغیر کسی تصدیق کے بی جے پی کے بڑ بولے رہنما اپنے بیانات سے سرخیوں میں جگہ پا لیتے ہیں 

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بی جے پی لیڈر سنگیت سوم اسی طرح کے اشتعال انگیز تبصرے کر چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بی جے پی لیڈر سنگیت سوم اسی طرح کے اشتعال انگیز تبصرے کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا