English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشتیوں کے نچلے حصہ کا کام اب اسکوبا ڈائونگ کے ذریعہ ہوگا۔ کشتی مالکان کو ملے گی بڑی راحت 

share with us

منگلورو 12 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز) کشتیوں کا نچلا حصہ کی جب مرمت کی جانی ہوتی ہے تب بہت سے کشتی مالکان کو سخت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ کشتیوں کو ساحل پر کھینچنا پڑتا ہے اور مرمت کے بعد دوبارہ اسے سمندر میں لوٹنا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی دنوں بلکہ مہینوں کشتیاں ماہی گیری نہیں کرسکتی ہے اور ساحل پر کھینچنے اور پانی میں لوٹانے پر آنے والے اخراجات الگ۔

  ایک کشتی مالک نے اس کا طریقہ ڈھونڈ نکالتے ہوئے کشتی مالکان کو بڑی راحت دلائی ہے۔  اوراب 9 جنوری سے آفیشیلی یہ کام شروع ہوگا۔

   ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق ایک کشتی کے مالک راجا رتنا نے اسکوبا ڈائونگ کے ذریعہ کشتی کے نچلے حصہ کی مرمت کرنے کی کوشش کی ہے، دوسرے الفاظ میں یہ پانی کے اندر مرمت کیے جانے کا پہلا گیریج ہوگا۔ 
راجا رتنا نامی کشتی مالک نے  دیگر دو ماہرین کے ساتھ یہ کام کیا ہے  جنہوں نے سالِ گذشتہ ممبئی میں اس کی تربیت حاصل کی۔ 
خبر کے مطابق ایک مرتبہ کشتی کو ساحل پر کھینچنے کے لیے ستر ہزار سے ایک لاکھ روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا